نماز کے ارکان، واجبات، اور سنتیں قران و حدیث کی روشنیمیں
نماز کے ارکان، واجبات، اور سنتیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله، أما بعد: نماز کی متعدد سنتیں ہیں، جن میں سے کچھ قولی [زبانی]ہیں، اور کچھ فعلی ہیں۔ نماز میں سنتوں سے مراد: ہر وہ کام ہے جو رکن یا واجب نہیں ہے۔ چنانچہ کچھ فقہائے کرام نے نماز کی قولی سنتوں کی تعداد سترہ (17) اور فعلی سنتوں کی تعداد پچپن (55) بتلائی ہے۔ نماز کسی بھی سنت کے ترک کرنے سے باطل نہیں ہوتی، چاہے جان بوجھ کر ترک کرے، جبکہ ارکان اور واجبات کا معاملہ ایسا نہیں ہے۔ *رکن اور واجب میں فرق یہ ہے کہ : رکن عمداً یا بھول جانے سے بھی ساقط نہیں ہوگا، بلکہ اسے ادا کرنا ضروری ہے۔ *جبکہ واجب بھول جانے سے ساقط ہوجاتا ہے، اور سجدہ سہو کے ذریعے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی مناسب ہے کہ ہم نماز کے ارکان، اور واجبات ذکر کریں، اور اسکے بعد کچھ سنتیں بیان کریں، جس کیلئے ہم "دلیل الطالب" کتاب پر اعتماد کرینگے: اول: نماز کے ارکان، چودہ ہیں، جو کہ مندرجہ ذیل ہیں: 1- فرض نماز کے دوران قیام کی استطاعت رکھنے والے پر قیام کرنا۔ 2- تکبیرِ تح...